عامر لیاقت کی تیسری بیوی نے طلاق کے حصول کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے دانیا بی بی نےتنسیخ نکاح حق مہر اور نان و نفقہ کا دعوی اور ساتھ میں یہ انکشاف کیا ہے کہ عامر لیاقت عیاش ادمی نشے میں دھت ہو کر تشدد کا نشانہ بناتا ہے دانیہ کے اس موقف پر عدالت میں عامر لیاقت کو سات جون تک کا نوٹس جاری کر دیا ہے عامر لیاقت کی تیسری شادی کا چار ماہ کے اندر ہی ڈراپ سین ہو چکا ہے
عام لیاقت کی بیوی نے بہاولپور عدالت میں تنسیخ نکاح کے علاوہ اور بھی مقدمات دائر کر دئے ہیں عامر لیاقت کی بیوی کا کہنا ہے کہ چار ماہ کا یہ عرصہ جس طرح میں نے گزارا کیا ہے میں جانتی ہوں اور میرا خدا جانتا ہے اور میری پریشانی اس حد تک بڑھ چکی تھی کہ مجھے عدالت تک آنا پڑا تاکہ میں ان سے علیحدگی اختیار کر سکوں اس کے علاوہ انہوں نے یہ کہا کہ عامر لیاقت نے مجھے بہت ٹارچر کیا ہے میرے گھر والوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور مجھے بھی دھمکیاں دے رہے ہیں
پولیس بھیجنے کی دھمکیاں دی ہیں اور میرے بھائی کی دھمکیاں دے رہے ہیں کہ میں تمہارے بھائی کو یہ کروں گا وہ کر دوں گا اس کے علاوہ انہوں نے یہ کہا کہ یہ ٹی وی میں جیسے دیکھتے ہیں اصلی زندگی میں یہ بالکل بھی ویسے نہیں ہے یہ شیطان ہے ایک قسم کا شاید کہ یہ شیطان سے بھی زیادہ برا ہے اس کے علاوہ عامر لیاقت کی بیوی نے یہ دعوی کیا ہے کہ ان کے پاس عامر لیاقت کی ویڈیو کے بھی ثبوت ہیں اور آڈیو کے لیے بھی اس کے علاوہ بھی بہت اہم انکشافات ہیں جو میں اگلی پیشی پر میڈیا کے سامنے رکھو گی دانیا شاہ نے جو دعوی دائر کیا ہے اس میں یہ صاف طور پر لکھا ہے کہ عامر لیاقت آئس کا نشہ کرتا ہے اور نشہ آور ہو کر اس پر تشدد کرتا ہے اور اس کی ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرتا ہے
اس پر عدالت نے یہ فیصلہ دیا ہے کہ تنسیخِ نکاح فورن عمل میں لایا جائے اور جو حق مہر جو کہ گیارہ کروڑ روپے بنتا ہے وہ بھی ادا کیا جائے اس کے علاوہ دانیا شاہ نے یہ کہا ہے کہ ایک لاکھ روپیہ ماہوار خرچہ ڈالا جائے اب عامر لیاقت اپنے وکیل کے ذریعے ان تمام سوالوں کا جواب دیں گے
عامر لیاقت کی جانب سے جو موقف ابھی تک سامنے آیا ہے اس میں ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا البتہ ایک ہفتے سے یہ سامنے آ رہا تھا کہ وہ اس معاملے کو حل کرنے کی کوشش کررہے تھے لیکن وہ ناکام ہوئے اب دانیال شاہ نے مجبور ہو کر عدالت کا رخ کیا ہے
0 Comments